میڈیا کارکن کی ہلاکت ،رحمان ملک بریکنگ نیوز کہہ کر تمسخر اُڑاتے رہے

میڈیا کارکن کی ہلاکت ،رحمان ملک بریکنگ نیوز کہہ کر تمسخر اُڑاتے رہے
میڈیا کارکن کی ہلاکت ،رحمان ملک بریکنگ نیوز کہہ کر تمسخر اُڑاتے رہے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ بریکنگ نیوز کے چکر میں میڈیا کا کارکن مارا گیاہے اور مظاہرین کو پرامن رہنے کی ہدایت کی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہاہے کہ تخریب کاری کی اطلاع پر موبائل سروس بند کی گئی جو آج ہی بحال کردی جائے گی۔اُنہوں نے بتایاکہ فوج الرٹ ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال پر فوری طور پر فوج کو طلب کرلیاجائے گا۔وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ ڈی چوک میں پرامن مظاہرین کو سٹیج لگا کر دینے کی پیشکش کی تھی لیکن پرامن لوگ اپنے ہاتھوں میں ڈنڈے لیے نہیں پھرتے ۔ ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ مجموعی طور پر صورتحال کنٹرول میں ہے اور میڈیا کا کارکن بریکنگ نیوز کے چکر میں جان کی بازی ہار گیا۔اُنہوں نے اسلام آباد کے ریڈ زون کا فضائی جائزہ بھی لیا۔

مزید : اسلام آباد