توہین آمیز فلم سے فائدہ اُٹھاکر ”شدت پسند“ امریکی مفادات کو نقصان پہنچارہے ہیں : اوباما

توہین آمیز فلم سے فائدہ اُٹھاکر ”شدت پسند“ امریکی مفادات کو نقصان پہنچارہے ...
توہین آمیز فلم سے فائدہ اُٹھاکر ”شدت پسند“ امریکی مفادات کو نقصان پہنچارہے ہیں : اوباما

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) صدرباراک اوباما نے کہاہے کہ اسلام مخالف فلم سے ”شدت پسند “فائدہ اٹھا کر امریکی مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔نجی چینل کے مطابق امریکی صدرنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ جانتے ہیں مسلمانوں کا غم وغصہ توہین آمیز فلم پر ہے لیکن اس سے شدت پسند فائدہ اٹھا رہے ہیں۔دوسری طرف پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان ممالک میں فلم کیخلاف احتجاج جاری ہے جس سے امریکی سفارتخانے بند ہیں اور لیبیا میں امریکی سفیر بھی مارا جاچکاہے ۔

مزید : بین الاقوامی