توہین آمیز فلم پر حکومت پہلے روز سے سراپا احتجاج ہے : قمر زمان کائرہ

توہین آمیز فلم پر حکومت پہلے روز سے سراپا احتجاج ہے : قمر زمان کائرہ
توہین آمیز فلم پر حکومت پہلے روز سے سراپا احتجاج ہے : قمر زمان کائرہ

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ توہین رسالت ﷺ پر حکومت پاکستان پہلے روز سے سراپا احتجاج ہے ۔ ایک نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ ملک میں موجودہ صورتحال پر افسوس ہورہا ہے جبکہ اسلام کے نام پر ایسے مظاہرے درست نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ریاستی سطح پر ا حتجاج ریکارڈ کرایا اور عوامی احتجاج کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کا رویہ قابل تحسین رہا ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ میڈیا کو براہ راست کوریج میں معیارکو بہتر طورپر موثر بنانا چاہیے۔

مزید : اسلام آباد