افغانستان سے انخلاءکے پلان میں امریکہ ہمیں اعتماد میں لے:حناکھر

افغانستان سے انخلاءکے پلان میں امریکہ ہمیں اعتماد میں لے:حناکھر
افغانستان سے انخلاءکے پلان میں امریکہ ہمیں اعتماد میں لے:حناکھر

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کے حوالے سے کسی بھی قسم کے پلان پر پاکستان کو اعتماد میں لے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاک امریکہ اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی حالیہ کیفیت، چیلنجز اور تعلقات کی بہتری کے لیے مواقع پر آزادانہ اور کھل کر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے واضع کیا کہ یہ بات بہت اہم ہے کہ امریکہ واضح کرے کہ وہ افغانستان میں کیا چاہتا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ایک حقیقی پلان مرتب کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چونکہ افغانستان کا پڑوسی ملک ہے لہذا افغانستان کے اندر پیدا ہونے والے حالات اور کسی بھی قسم کے اقدامات پاکستان کو بھگتنا پڑتے ہیں اب جبکہ امریکہ خطے میں فوجی موجودگی ختم کرنے کا خواہاں ہے تو اب تک اس نے پاکستان سمیت دیگر اتحادیوں کو اعتماد میں نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ افغانستان سے انخلاءکے بعد کی صورتحال اور پلان سے متعلق پاکستان کو اعتماد میں لے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے گزشتہ سالوں سے امریکہ کی جانب سے پاکستان کی امداد کرنے پر حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے امریکہ کو شکریہ کا پیغام پہنچایا ۔انہوں نے کہا کہ یہ امداد دراصل ہمارے دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی امن اور سلامتی کے لیے سرمایہ کاری ہے۔

مزید : قومی