طلاق بچوں سے تعلیم چھین لیتی ہے:جدید تحقیق

طلاق بچوں سے تعلیم چھین لیتی ہے:جدید تحقیق
طلاق بچوں سے تعلیم چھین لیتی ہے:جدید تحقیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (بیورورپورٹ)برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ طلاق بچوں کی تعلیمی اور معاشرتی صلاحیتوں پر اثر ڈالتی ہے، ایک جدید تحقیق کے بعد واضح کیا ہے کہ وہ بچے جن کے والدین آپس میں علیحدگی اختیار کرلیتے ہیں وہ اپنے تعلیمی میدان میں اپنے ساتھیوں سے پیچھے رہ جاتے ہیں اور معاشرتی طور پر بھی ان کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں، تحقیق کے ایک رکن ہین سک کم کے مطابق اس تحقیق میں ساڑھے تین ہزار کے قریب طالب علموں کو شامل کیا گیا ۔حاصل ہونے والے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ وہ بچے جو والدین کی آپس میں علیحدگی کا سامنا کرچکے ہیں وہ اکٹھے رہنے والے ماں باپ کے بچوں کی نسبت زیادہ ذہنی دباﺅ اور پریشانی کا شکار ہوتے ہیں جو کہ ان کے تعلیمی میدان میں ان کے ساتھیوں سے پیچھے رہ جانے کی ایک اہم وجہ ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -