برطانوی فوجی کیمپ میں بچی کی پیدائش ،کِسی کو حاملہ ہونے کا پتہ نہ چلا

برطانوی فوجی کیمپ میں بچی کی پیدائش ،کِسی کو حاملہ ہونے کا پتہ نہ چلا
برطانوی فوجی کیمپ میں بچی کی پیدائش ،کِسی کو حاملہ ہونے کا پتہ نہ چلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (بیورورپورٹ)افغانستان کے صوبہ ہلمند میں برطانیہ کے فوجی کیمپ میں برطانوی خاتون فوجی نے بچی کو جنم دیدیا، جنگی زون میں قائم فیلڈ ہسپتال میں جنم برطانوی فوجی تاریخ کا پہلا واقع ہے ، برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی فوج کی خاتون اہلکار اور فجی کی شہری رائل آرٹلری میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں، انہوں نے غیر متوقع طور پر فیلڈ ہسپتال میں بچی کو جنم دیا، برطانوی وزارت دفاع نے واقعہ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں خاتون فوجی اہلکار کے حاملہ ہونے کا علم نہیں تھا ورنہ ایسی صورت میں خاتون فوجی کی فوجی کیمپ میں تعیناتی نہیں کی جاتی تاہم وزارت دفاع نے اس سلسلے میں کچھ بتانے سے گریز کیا کہ بچے کے والد کو اہلیہ کے حاملہ ہونے کا علم تھا یا نہیں برطانوی وزارت دفاع نے مزید کہا کہ زچہ و بچہ دونوں کی حالت تسلی بخش ہے اور انہیں ہر ممکن نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -