فیسوں میں اضافے پربرطانوی نائب وزیراعظم نے معافی مانگ لی

فیسوں میں اضافے پربرطانوی نائب وزیراعظم نے معافی مانگ لی
فیسوں میں اضافے پربرطانوی نائب وزیراعظم نے معافی مانگ لی

  

لندن (بیورورپورٹ) برطانیہ کے نائب وزیراعظم نک کلیگ نے یونیورسٹیوں کی فیسوں میں اضافے کے باعث اپنی گرتی ہوئی عوامی ساکھ بچانے کے لئے قوم سے معافی مانگ لی ، برطانوی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ نک کلیگ نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی فیسیں نہ بڑھانا ہماری جماعت کا منشور ہے جس کا ہم پاس نہیں رکھ سکے جس پر ہماری جماعت تہہ دل سے عوام سے معافی کی طلبگار ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے انتخابات میں قوم سے وعدہ کیا تھا کہ تعلیمی اداروں کی ٹیوشن فیسوں میں ہر گز اضافہ نہیں ہونے دیں گے جو پورا نہیں کرسکے جس کا ہمیں افسوس ہے۔

مزید : تعلیم و صحت