عالمی تجارتی اضافہ ڈھائی فیصد ہونے کاامکان

عالمی تجارتی اضافہ ڈھائی فیصد ہونے کاامکان
عالمی تجارتی اضافہ ڈھائی فیصد ہونے کاامکان

  

 نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن نے عالمی تجارت میں اضافے کی شرح پر نظرثانی کرتے ہوئے رواں سال اضافے کی شرح صرف ڈھائی فیصد تک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔اس سے قبل اپریل میں اضافے کی شرح تین اعشاریہ سات فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ڈبلیو ٹی ا±و کے مطابق عالمی تجارت کی شرح نمو میں کمی کی بنیادی وجہ یورپی ممالک کا معاشی بحران اور امریکہ کی معاشی ترقی میں کمی ہے۔ عالمی تجارت کا مالی حجم اٹھارہ کھرب ڈالر ہے اور اس میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق گلوبل ٹریڈ انڈیکس میں شامل 125 ممالک میں پاکستان کا نمبر 112 واں ہے جو چار سال قبل 88 تھا۔

مزید : بزنس