بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کا اصل امتحان ہوگی ٗکلائیو للوئیڈ

بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کا اصل امتحان ہوگی ٗکلائیو ...

  


جمیکا (اے این این )ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چےئرمین Clive Lloyd نے کہاہے کہ بھارت کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کا اصل امتحان ہوگی۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز میں کامیابی خواش آئند بات ہے اور امید ہے کہ کھلاڑی ایسی ہی کارکردگی کو بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کا اصل امتحان بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہوگی اور اس میں سرخرو ہونا ویسٹ انڈیز کی ٹیم بڑی کامیابی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی سرزمین پر کھیلی جانے والی سیریز شائقین، پیچز کے لحاظ نے انتہائی مختلف ہوگی جس سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں پوری امید ہے کہ کھلاڑی بھارت کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز کو ایک چیلنج کی طرح لیں گے اور کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے شائقین اور بورڈ کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

خیال رہے کہ بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 5 ایک روزہ واحد ٹوئنٹی 20میچ اور تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز اکتوبر نومبر میں کھیلی جائے گی ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -