غیر قانونی بولنگ ایکشن کو ختم کرنے کی ٹھان لی، انتخاب عالم

غیر قانونی بولنگ ایکشن کو ختم کرنے کی ٹھان لی، انتخاب عالم

  

 لاہور (این این آئی)پاکستان قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پی سی بی ڈومیسٹک کے ڈائریکٹر انتخاب عالم نے کہا ہے کہ ہم نے غیر قانونی بولنگ ایکشن کو ختم کرنے کی ٹھان لی ہے، بائیو سسٹم نہ لگنے دینے کی خبریں جھوٹ ہیں ¾ بائیو مکینکس کے سلسلے میں میں نے ہی خط لکھا تھا ¾ پاکستان کرکٹ کو بچانے کیلئے انڈر19 اور پاکستان اے ٹیم کو غیر ملکی دورے کرائے جائیں گے۔ایک انٹرویو میں انتخاب عالم نے کہاکہ ہمارا بائیو مکینکس لیب بھارت کے مقابلے میں زیادہ موثر اور جدید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعید اجمل کو 2009 میں میڈیکل کی بنیاد پر آئی سی سی کی جانب سے کوئی فائدہ نہیں ملا تھاہم نے 15 اسپنرز کے لگنے والے قومی کیمپ سے سعید اجمل کو منتخب کیا تھا اس کیمپ میں عبدالقادر اور توصیف احمد جیسے بڑے اسپنرز بھی موجود تھے،سوئنگ بولنگ کا فن پاکستان کرکٹ سے ختم ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان بھر کے 18 ریجنز سے کوئی انٹرنیشنل سطح کا آل راﺅنڈر نظر نہیں آرہا جو تشویش کی بات ہے مجھے ڈومیسٹک کرکٹ میں آئے ابھی چند ماہ ہوئے ہیں اس اسٹرکچر میں بہتری کی بہت گنجائش ہے ڈومیسٹک سسٹم کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، فرسٹ کلاس ڈومیسٹک سیزن کیلئے نئی گیند بنوا رہے ہیں جو یہ مسئلہ حل کردےگی، کوکا بورا کی طرح 13 ہزار کے بجائے ہمیں یہ گیند ڈھائی ہزار روپے کی پڑے گی، امپائرنگ کی بہتری کیلئے آبزرور لگادیئے، غیر قانونی بولنگ ایکشن کو ختم کرنے کی ٹھان لی ہے، ہمارا ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر انگلینڈ جیسا ہے ،دونوں ٹیموں کو کئی عالمی شہرت کے حامل کرکٹرز اسی سسٹم کے نتیجے میں حاصل ہوئے ۔ پاکستان کرکٹ کو بچانے کیلئے انڈر19 اور پاکستان اے ٹیم کو غیر ملکی دورے کرائے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میںانہوںنے کہاکہ پنجاب میں سیلاب آنے کی وجہ سے ہنگامی بنیادوں پر قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ ملتان سے کراچی منتقل کرنا پڑا، کراچی جیسے بڑے شہر میں اتنا بڑا ایونٹ کرانے کیلئے وقت درکا ر ہوتا ہے جو ہمارے پاس نہیں تھا، اس لئے بدنظمی دیکھی گئی ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -