ایشین گیمز ویمنز فٹ بال،شمالی کوریا نے ہانگ کانگ کو ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی

ایشین گیمز ویمنز فٹ بال،شمالی کوریا نے ہانگ کانگ کو ہرا کر مسلسل دوسری ...

  

انچیون (اے پی پی) 17 ایشین گیمز ویمنز فٹ بال ایونٹ میں شمالی کوریا نے ہانگ کانگ کو 5-0 گول سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ جنوبی کوریا میں جاری میگا گیمز میں ویمنز فٹ بال ایونٹ میں مجموعی طور پر 11 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں تین مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہفتہ کو گروپ سی میں کھیلے گئے میچ میں شمالی کوریا کی ویمن ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہانگ کانگ کو با آسانی 5-0 گول سے زیر کر کے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی، اس فتح کے ساتھ شمالی کوریا کی ٹیم اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔ شمالی کوریا کی ٹیم نے پہلے میچ میں ویتنام کو اسی مارجن سے شکست دی تھی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -