ایشین گیمز مینز سکوائش،پاکستان کے ناصر اقبال کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز مینز سکوائش،پاکستان کے ناصر اقبال کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  

انچیون (اے پی پی) پاکستانی پلیئر ناصر اقبال پیش قدمی کے سلسلے کو بڑھاتے ہوئے 17 ایشین گیمز مینز سکوائش ایونٹ سنگل ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ فرحان محبوب پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ جنوبی کوریا میں جاری میگا گیمز میں ہفتہ کو کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ میچ میں پاکستان کے ناصر اقبال کا مقابلہ میزبان ملک کے کھلاڑی شیون لی سے تھا، ناصر اقبال نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو 6-11، 11-1، 11-4 اور 11-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ کوارٹر فائنل میں ناصر کا مقابلہ روایتی حریف بھارتی کھلاڑی سے ہو گا۔ ایک اور پری کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کے فرحان محبوب کو حریف ملائیشین کھلاڑی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -