فیلڈ ہاکی ایونٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان اور چین کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی

فیلڈ ہاکی ایونٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان اور چین کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں ...

  

انچیون (اے پی پی) 17 ایشین گیمز مینز فیلڈ ہاکی ایونٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ (آج) اتوار کو چین کے خلاف کھیلے گی۔ انچیون، جنوبی کوریا میں جاری ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے ابتدائی میچ میں سری لنکا کو زیر کر کے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔ پاکستانی ٹیم کو گروپ بی میں سری لنکا، بھارت، اومان اور چین کے ساتھ رکھا گیا ہے اور گرین شرٹس ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ آج اتوار کو چین کے خلاف کھیلے گی۔ گرین شرٹس ایونٹ میں اپنا تیسرا گروپ میچ 25 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی جبکہ دفاعی چیمپئن ایونٹ میں اپنا چوتھا اور آخری گروپ میچ 27 ستمبر کو اومان کے خلاف کھیلے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -