ایشیائی گیمز کا شاندار افتتاح، پہلا طلائی تمغہ چین کے نام

ایشیائی گیمز کا شاندار افتتاح، پہلا طلائی تمغہ چین کے نام

  

انچیون(آن لائن)جنوبی کوریا میں منعقد ہو رہیں ایشیائی گیمز کے دوسرے دن بروز ہفتہ چینی نشانہ باز گ±وا وائجان، زہانگ منگ یوآن اور زاو¿ شین یوآن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دس میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں مجموعی طور پر ایک ہزار 146 پوائنٹس حاصل کر کے سترہویں ایشیائی گیمز کا پہلا طلائی تمغہ جیت لیا۔ اس مقابلے میں میزبان ملک جنوبی کوریا کی ٹیم فیورٹ قرار دی جا رہی تھی۔ چینی خواتین ٹیم کی کوچ نے کہا کہ وہ اس گولڈ میڈل جیتنے کے بارے میں کوئی بہت زیادہ پرامید نہیں تھیں لیکن ٹیم کی محنت رنگ لے آئی ہے۔اس مرتبہ ایشیائی کھیلوں میں چھتیس مختلف مقابلوں میں 439 طلائی تمغے دیے جائیں گے۔ ان مقابلوں کے لیے انشان میں سترہ نئے اسٹیڈیمز بنائے گئے ہیں۔ میزبان ملک کی کوشش ہے کہ وہ ان کھیلوں میں طلائی تمغے جیتنے والا دوسرا بڑا ملک رہے۔چین کے کھلاڑی ان کھیلوں میں فیورٹ قرار دیے جا رہے ہیں اور توقع ہے کہ وہ ایشیائی مقابلوں کے مسلسل نویں ایڈیشن میں بھی سب سے زیادہ تمغے جیتنے میں کامیاب رہیں گے۔ چینی ایتھلیٹس نے 2010ئ کے ایشیائی مقابلوں میں ریکارڈ 199 گولڈ میڈل اپنے نام کیے تھے جبکہ مجموعی طور پر چینی کھلاڑیوں نے 416 تمغے جیتے تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -