قومی تائیکوانڈو ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کیلئے 27 ستمبر کو جنوبی کوریا روانہ ہوگی

قومی تائیکوانڈو ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کیلئے 27 ستمبر کو جنوبی کوریا روانہ ...

  

اسلام آباد (این این آئی)8رکنی قومی تائیکوانڈو ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کیلئے 27 ستمبر کو جنوبی کوریا روانہ ہوگی۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق ایشین گیمز جنوبی کوریا میں کھیلی جا رہی ہے ¾گیمز میں تائیکوانڈو کا ایونٹ 30 ستمبر سے 3 اکتوبر تک کھیلا جائیگا جس میں 5کھلاڑی اور 3 افیشلز جائیں گے ۔ مرد کھلاڑیوں میں غضنفرعلی ، ارسلان ، اسد خان اور عاطف ارشد، خواتین میں آسیہ بتول اور نجمہ رسول شامل ہیں جبکہ افیشلز میں جلال حیدر ٹیم منیجر ، کرنل وسیم ہیڈ کوچ اور نصیب اللہ بطور اسسٹنٹ کوچ اپنے فرائض سرانجام دینگے۔ انہوں نے کہاکہ ایشین گیمز کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے اور امید ہے کہ وہ ایشین گیمز میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر ینگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -