عالمی بلائنڈ کرکٹ کونسل کی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ہوگا

عالمی بلائنڈ کرکٹ کونسل کی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ہوگا

  

اسلام آباد (این این آئی)عالمی بلائنڈ کرکٹ کونسل کی مجلس عاملہ کا اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے 21ستمبر کو ہوگا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور عالمی بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کریں گے جس میں جنوبی افریقہ میں 24 سے 25 نومبر تک ہونےوالے 17 ویں سالانہ جنرل باڈی کے اجلاس پر غور ہوگا اور اجلاس میں عالمی بلائنڈ کرکٹ کونسل کے انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی جائےگی اجلاس میں انتخابات کےلئے کاعذات جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان بھی کیا جائےگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -