ثانیہ مرزا نے پان پیسفک اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ثانیہ مرزا نے پان پیسفک اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا

  

ٹوکیو (اے پی پی) بھارت کی سٹار پلیئر ثانیہ مرزا نے پان پیسفک اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ثانیہ مرزا اور کارا بلیک نے فیصلہ کن معرکے میں مگوروزا اور سوریز کی جوڑی کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ جاپان میں کھیلی گئی چیمپئن شپ کے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی زمبابوین جوڑی دار کارا بلیک نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مگوروزا اور سوریز کی جوڑی کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 7-5 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے رواں برس کھیلے گئے سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -