کیرولین وزنائیکی اور اینا ایوا نووچ پان پیسفک اوپن ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں
ٹوکیو (اے پی پی) سابق عالمی نمبر ایک کیرولین وزنائیکی اور اینا ایوا نووچ فتوحات برقرار رکھتے ہوئے پان پیسفک اوپن ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں۔ جاپان میں جاری ایونٹ میں ہفتہ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ڈنمارک کی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک کیرولین وزنائیکی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف اسپینش کھلاڑی مگوروزا کو کانٹے دار مقابلے میں 6-2، 2-6 اور 6-2 سے زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں سربین سٹار اینا ایوا نووچ نے حریف جرمن کھلاڑی اینجلیق کربر کو سٹریٹ سیٹس میں دلچسپ مقابلے کے بعد 7-5 اور 6-3 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ویمنز سنگلز ایونٹ کا فائنل آج اتوار کو کھیلا جائے گا جس میں وزنائیکی کا مقابلہ اینا ایوا نووچ سے ہو گا۔