مصباح الحق کو ورلڈ کپ کےلئے قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت سونپنے کا فیصلہ بہتر ہے اعجاز بٹ

مصباح الحق کو ورلڈ کپ کےلئے قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت سونپنے کا فیصلہ بہتر ہے ...

  

بینکاک (این این آئی)پاکستان کر کٹ بورڈ کے سابق چیئر مین اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ مصباح الحق کو ورلڈ کپ کےلئے قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت سونپنے کا فیصلہ بہتر ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے مصباح الحق پر دباﺅ کم ہوجائےگا اور وہ اگلے ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والی آسٹریلیا اور نیوزی کے خلاف سیریزپر پوری توجہ مر کوز کر سکے گے تاکہ وہ اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کےلئے اپنی منصوبہ بندی کر سکیں، انہوں نے کہا کہ قومی کر کٹ ٹیم کاکو غیر ملکی نہیں ہونا چاہئے ¾ وہ صر ف زیادہ پیسہ کمانے کےلئے پاکستان آتے ہیں اور دل سے اپنی ذمے داری نہیں نبھاتے ہیں، جیف لاسن کو ہٹانے کا فیصلہ میں خود کیا، واٹ مور کوذمے داری دے کر وقت ضائع کیا،انہوں نے شاہد آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان بنائے جانے پر کہا کہ ان کی کار کردگی خود بہت زیادہ اچھی نہیں ہے، مجھے اس فیصلے پر تعجب ہوا ہے،انہوں نے وقار یونس کی تقرری درست قدم ہے ، میں انہیں سب سے پہلے اس عہدے پر لایا تھا۔ایک سوا ل کے جواب میں انہوںنے کہاکہ شاہدآفریدی کو وزیراعظم نوازشریف کی سفارش پرکپتان بنایا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -