خواتین کی ورلڈ چیمپئن شپ 27 ستمبر سے 5 اکتوبر تک کھیلی جائے گی

خواتین کی ورلڈ چیمپئن شپ 27 ستمبر سے 5 اکتوبر تک کھیلی جائے گی

  


استنبول(اے این این ) انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام خواتین کی ورلڈ چیمپئن شپ 27 ستمبر سے 5 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔ اس چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے 16 ٹیمیں شرکت کریں گی جس کی میزبانی ترکی کے شہر انقرہ اور استنبول کریں گے ۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں برازیل، چیک ریپبلک،جاپان اور اسپین کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے ۔ گروپ بی میں کینیڈا، فرانس،موزمبیق اور میزبان ترکی کی ٹیموں کو رکھا گیاہے۔ گروپ سی میں آسٹریلیا، بیلا روس، کیوبا اور کوریا کی ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔ گروپ ڈی میں انگولا، چین، سربیا اور امریکہ کی ٹیموں کو رکھا گیاہے ۔ 27 ستمبر کو چیمپئن شپ میں 8 میچز کھیلے جائیں گے ۔ 28 ستمبر کو بھی 8 میچز ہی شیڈول ہیں ۔ 29 ستمبر کو ٹیموں کے آرام کا دن ہے ۔ 30 ستمبر کو مزید 8 میچز کھیلے جائیں گے ۔ یکم اکتوبر کو چار میچز کھیلے جائیں گے ۔ 2 اکتوبر کو ٹیموں کے آرام کا دن ہے ۔ تین ، چار اور پانچ اکتوبر کو چیمپئن شپ میں چار چار میچ کھیلے جائیں گے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -