سنگا پور :ایف ون پریکٹس ریس میں برطانوی ڈرائیور کی برتری

سنگا پور :ایف ون پریکٹس ریس میں برطانوی ڈرائیور کی برتری

  

سنگا پور (سپورٹس ڈیسک ) سنگا پور ایف ون پریکٹس ریس میں برطانوی ڈرائیور نے سب کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ سنگا پور کے ٹریک پر ہونے والی ایف ون پریکٹس ریس میں ڈرائیورز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ برطانوی ڈرائیور لوئس ہملٹن نے مہارت دکھاتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ لوئس ہملٹن نے مقررہ فاصلہ 1 منٹ 47 اعشاریہ چار نو سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ سپینش ڈرائیور فرنانڈو الونسو صفر اعشاریہ ایک تین سیکنڈز کےفرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ ا?سٹریلیا کے ڈینئیل ریکارڈو تیسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔ جبکہ فن لینڈ کے کیمی ریکونن نے چوتھے نمبر پر فنش لائن کراس کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -