قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کیخلاف سیریز کا آغاز ٹوئنٹی 20 میچ سے کریگی

قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کیخلاف سیریز کا آغاز ٹوئنٹی 20 میچ سے کریگی

  


لاہور(اے این این ) قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز کا آغاز واحد ٹوئنٹی 20 میچ سے کرے گی ۔ یہ میچ 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹوئنٹی 20، تین ایک روزہ اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کی میزبانی یو اے ای کو دی ہے ۔ واحد ٹوئنٹی 20میچ کے بعد تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ایک روزہ میچ7اکتوبر کو کھیلا جائیگا ۔ دوسرا ایک روزہ میچ 10اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 12اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔ ایک روزہ سیریز کے اختتام پرآسٹریلوی ٹیم ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لئے ایک پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔ یہ پریکٹس میچ15سے 18اکتوبر تک پاکستان اے کی ٹیم کے خلاف کھیلا جائے گا ۔ اس کے بعد ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ٹیسٹ میچ 22سے26اکتوبر تک کھیلا جائے گا ۔ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ30اکتوبر سے3 نومبر تک کھیلا جائے گا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -