قومی بیچ نیٹ بال چمپئن شپ 26 ستمبر سے شروع ہوگی

قومی بیچ نیٹ بال چمپئن شپ 26 ستمبر سے شروع ہوگی

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی بیچ نیٹ بال چمپئن شپ 26 ستمبر سے 27 ستمبر کراچی میں کھیلی جائےگی۔ پاکستان آرمی اپنے ٹائٹل کا دفاع کرےگی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری مدثر آرائین نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں پاکستان آرمی،پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان نیوی،پاکستان ائیرفورس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، فاٹا اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان 25 ستمبر کو منیجر میٹنگ میں کیا جائےگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -