ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کا فا تحانہ آغاز سری لنکا کو 14.0 سے شکست

ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کا فا تحانہ آغاز سری لنکا کو 14.0 سے شکست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                انچیون (اے پی پی) 17 ایشین گیمز مینز فیلڈ ہاکی ایونٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے سری لنکا کو یک طرفہ مقابلے میں 14-0 گول کے بھاری مارجن سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا۔۔ انچیون، جنوبی کوریا میں جاری میگا گیمز میں ہفتہ کو کھیلے گئے مینز فیلڈ ہاکی ایونٹ کے گروپ بی کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے تھا، پاکستانی ٹیم نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمزور سری لنکن ٹیم کو با آسانی 14-0 گول کے بھاری مارجن سے شکست دے کر جاندار آغاز کیا۔ چار کوارٹرز پر مشتمل میچ میں گرین شرٹس شروع سے حریف ٹیم پر چھائی رہی اور اس نے مخالف ٹیم کو ایک بھی گول سکور کرنے کا موقع نہ دیا۔ کپتان محمد عمران اور عمر بھٹہ نے چار، چار محمد عرفان اور محمد رضوان سینئر نے دو، دو گول سکورز کئے۔