سیکنڈری سکول ضمنی امتحانات شروع ، 54 امتحانی مراکز قائم

سیکنڈری سکول ضمنی امتحانات شروع ، 54 امتحانی مراکز قائم

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سیکنڈری سکول ضمنی امتحانات شروع ہو گئے گزشتہ روز ہوم اکنامکس اور اسلامیات کے امتحانات ہوئے جبکہ بورڈ کے امتحانی مرکز کے باہر پارکنگ کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث ٹریفک کے بحاﺅ میں خلل پیدا ہو گیا ضمنی امتحانات کے حوالے سے کنٹرولر امتحانات لاہور بورڈ انور فاروق کا کہنا ہے کہ میٹرک کے ضمنی امتحانات میں بوٹی مافیا اور نقل چوری کے سدباب کےلئے اہم اقدامات کر رہے ہیں تفصیلات بتاتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ امتحان میں 26422 امیدواران شرکت کر رہے ہیں جن کے لئے 54 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں 19 امتحانی مراکز لڑکیوں کے لیے جبکہ 33 امتحانی مراکز لڑکوں اور 2 امتحانی مراکز کمبائنڈ تشکیل دئیے گئے ہیں تمام امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کے لئے موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ضمنی امتحان میں 9689 لڑکیاں اور 16733 لڑکے شریک ہورہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -