آئی ایس او کے سالانہ کنونشن کے حوالے سے اجلاس ، کنونشن کی تیاریاں عروج پر

آئی ایس او کے سالانہ کنونشن کے حوالے سے اجلاس ، کنونشن کی تیاریاں عروج پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری تہور حیدری نے آئی ایس او کے سالانہ کنونشن کے حوالے سے مرکزی سیکرٹریٹ ایک اجلاس میں کہا کہ 43ویں سالانہ کنونشن کی تیاریاں عروج پر ہیں آئی یس او امسال بھی پوری آب و تاب کے ساتھ مرکزی کنونشن 26,27,28 ستمبر کو تنظیم کے بانی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر منعقد کر رہی ہے تین روزہ کنونشن میں علمائے کرام، وکلاءحضرات دانشور،انجینئرز،دانشور اور پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں کے طلباءشریک ہونگے انہوں نے بتایا کہ کنونشن کے اہم پروگرامز میں مہدویت امید بشریت کانفرنس، انٹرنیشنل تعلیمی سیمینار،محفل دوستان، سٹڈی سرکلز ،شب شہداءاور محب کنونشن سمیت نئے مرکزی صدر کا انتخاب و اعلان اور ریلی شامل ہیں تہور حیدری نے کہا کہ کنونشن الہیٰ نظام ولایت کی تقویت کا بہت بڑا ذریعہ ثابت ہوگا نظام ولایت سے مربوط ہوکر ہی ملت کے اجتماعی مسائل اور استعمار جہاں کی سازشوں کوناکام بنایا جا سکتا ہے سفیران ولایت کنونشن اسی سلسلہ کی ایک کڑی ثابت ہوگا کنونشن تمام نوجوانوں میں جوش و جذبہ میں اضافہ کا سبب بنے گا اور ولایت کے زیر سا یہ ملک بھر میں نوجوان نسل کی تربیت میں اہم کردار اداکرےںگے۔