پی ای ایف کاصوبے کے غریب بچوں کےلئے نیو سکول پروگرام کا آغاز

پی ای ایف کاصوبے کے غریب بچوں کےلئے نیو سکول پروگرام کا آغاز

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن نے صوبے کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں کے بچوں کے لئے ”نیو سکول پروگرام“ شروع کیا ہے اس پروگرام کا مقصد تعلیمی پسماندگی کا شکار علاقوں میں نجی شعبہ کو نئے سکول کھولنے کی ترغیب دینا ہے تاکہ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے توسط سے بے وسیلہ بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم کے ذریعے معاشرے کا فعال اور کارآمد رکن بنایا جا سکے یہ بات پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے ریجنل ڈائریکٹر(ساوتھ) شفیق احمد نے اپنے دفتر میں پارٹنر سکول مالکان کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں کہی وفد میں ”نیو سکول پروگرام“ سے منسلک سکول مالکان نے شرکت کی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شفیق احمد نے کہا کہ ”نیوسکول پروگرام“ ایک مفید تعلیمی منصوبہ ہے جس سے تعلیمی پسماندگی ختم کرنے میں مدد ملی ہے۔ اسی طرح پسماندہ علاقوں میں نجی شعبہ کو فروغ تعلیم کے مشن میں شامل کرنے سے پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن سے اشتراک نجی سکولوں کے لئے فائدہ کا باعث ہے اس پارٹنر شپ کی بدولت جہاں مستحق طالب علموں کو مفت تعلیم میسر آئی ہے وہاں پرسکولوں کا مجموعی معیار بھی بہتر ہوتاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -