پارلیمانی پارٹیاں وزیراعظم اور جمہوری نظام کے ساتھ کھڑی ہیں، شیخ قیصر محمود
لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن)اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصر محمود نے کہا کہ پارلیمانی پارٹیاں وزیراعظم میاں نوازشریف اور جمہوری نظام کے ساتھ کھڑی ہیں اناڑی کپتان اورکینیڈا سے آئے کنٹینر بابا قوم کے مینڈیٹ کواپنے جوتوں تلے روندنے کاخیال دل سے نکال دیں پاکستان کاہرباشعور اورباضمیر فرد اس وقت جمہوریت کامحافظ ہے اگرخدانخواستہ جمہوریت ڈی ریل ہوئی توملک میں جمہوری قوتوں کا احتجاجی طوفان امڈآئے گا عوام جمہوریت پروارکرنے والے عناصر کیخلاف شدیدمزاحمت کریں گے پارلیمانی پارٹیوں کاجمہوریت کے دفاع میں متفق اورمتحدہوناخوش آئند ہے شیخ قیصر محمود نے مزید کہا کہ پاکستان کی منتخب سیاسی قیادت آئین کی سربلندی اورپارلیمنٹ کی سپرمیسی پرکوئی آنچ نہیں آنے دے گی ۔
جس کسی نے قومی ضمیر کے اجتماعی فیصلے کیخلاف بغاوت کی اس کاسیاسی مستقبل تاریک ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ دھرنوں میں شریک بے لگام عناصر ریاستی اداروں پرحملے کرکے بے نقاب ہوگئے ۔قوم کے جذبات اورقانون سے کھیلنے والے کسی رحم یارعایت کے مستحق نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس نے قانون شکنی کی اس کیلئے قانون کاڈنڈا تیار ہے ،کوئی حکومت کی رٹ چیلنج نہ کرے ۔ایک طرف پنجاب سیلاب میں ڈوباہوا ہے جبکہ دوسری طرف نام نہادتبدیلی کے مٹھی بھرعلمبرداراسلام آباد کے ڈی چوک میںرقص وسرودکی محفلیں سجارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اقتدارکے پجاریوں اوراناڑیوں کوعوام اپنانجات تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔