بلاول بھٹوزرداری کی پنجاب آمد سے جیالے تازہ دم ہوگئے ، اشرف بھٹی

بلاول بھٹوزرداری کی پنجاب آمد سے جیالے تازہ دم ہوگئے ، اشرف بھٹی

  

 لاہور(پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ءمحمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹوزرداری کی پنجاب آمد سے جیالے تازہ دم ہوگئے پیپلزپارٹی آج بھی ملک عزیز کی سب سے بڑی جمہوری طاقت اور ایک سیاسی حقیقت ہے،کاغذی شیراوربلے باز ہمارامقابلہ نہیں کرسکتے۔عنقریب پھرسے پنجاب پر پیپلزپارٹی کا پرچم لہرائے گااورپنجاب کے چھتیس اضلاع جیوبھٹو کے نعروں سے گونج اٹھیں گے پیپلزپارٹی کے سواکوئی جماعت پنجاب کی سیاسی وارث ہونے کا دعویٰ نہیں کرسکتی ۔

ہمارے کارکنان کاجوش وجذبہ دیکھ کرتحت لاہورکادھڑن تختہ ہوگیا ہے ۔

 اپنے ایک بیان میں محمد اشرف بھٹی نے مزید کہا کہ تخت لاہوروالے اسلام آبادمیں جاری دھرنوں کوکاﺅنٹر کرنے کیلئے سیلاب پرسیاست کررہے ہیں۔سیلاب کے دوران بھی وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف متاثرین کوریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہے ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری اپنے نانا ذوالفقارعلی بھٹوشہید اوراپنی ماما بینظیر بھٹو شہیدکے فلسفہ سیاست کے علمبردار ہیں۔وہ پیپلزپارٹی اورجمہوریت کاپرچم سرنگوں نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکمران بھائیوں کوشعبدہ بازی کے سوا کچھ نہیں آتا جبکہ پیپلزپارٹی مزدوروں،کسانوں اورطلبہ کی واحدنمائندہ جماعت ہے ۔بلاول بھٹو زرداری کی پنجاب آمدکامقصدسیاست نہیں بلکہ سیلاب زدگان کی مددکرنا ہے ۔ماﺅں ،بہنوں اوربیٹیوں کی دعاﺅں سے بلاول بھٹو زرداری دیکھتے دیکھتے قومی سیاسی افق پرچھاگئے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں بلاول بھٹوزرداری سے بڑھ کرکسی سیاسی لیڈر کیلئے ہماری ماﺅں ،بہنوں اوربیٹیوں نے دعا ئیں نہیں مانگیں ہوں گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -