شیخ محمد فیاض کی کامیابی چھوٹے تاجروں کی کامیابی ہے،ندیم چوہدری، راجہ جاوید

شیخ محمد فیاض کی کامیابی چھوٹے تاجروں کی کامیابی ہے،ندیم چوہدری، راجہ جاوید

  


لاہور(وقائع نگار )حفیظ سنٹر کے وائس چےئر مین ندیم چوہدری اور نائب صدر راجہ جاوید نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ لاہور چیمبر کے انتخاب میں شیخ محمد فیاض کی کامیابی چھوٹے تاجروں کی کامیابی ہے ،چھوٹے تاجر ان کی مہم تیز ی سے چلائیں ،چھوٹے تاجروں کے مسائل حل ہونے سے ملک میں معاشی استحکام قائم ہوگا اور بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی ہم نے چھوٹے تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے ٹھوس حکمت عملی مرتب کی ہے جس پر عمل کرکے ان کے مسائل حل ہوں گے ،چھوٹے تاجروں کو اب کوئی نظر انداز نہیں کرسکتا ،ملک کی ترقی میں ان کا کردار نمایاں ہے ہم تجارت کے نئے میدان متعارف کرنے کے لئے میدان میں نکلے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -