خرا ب فریج دینے پرپاشا الیکٹرک شاپ کے مالک کودوبارہ طلبی کا نوٹس جاری

خرا ب فریج دینے پرپاشا الیکٹرک شاپ کے مالک کودوبارہ طلبی کا نوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت کے جج خواجہ حسن ولی نے فریج خراب دینے پرپاشا الیکٹرک شاپ کے مالک کودوبارہ طلبی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18اکتوبر تک جواب طلب کرلیا ہے عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو بھی حکم دیا ہے کہ مذکورہ شخص کی عدالت میں حاضری کو یقینی بنایا جائے صارف عدالت میں بی بی پاکدامن کے رہائشی محمد عامر نے میکلوڈ روڈ پر واقع پاشا الیکٹرک شاپ کے مالک کے دائرہرجانے کا دعوے میں موقف اختیار کیا ہے کہ سائل نے ایک فریج 26ہزار روپے میں خریدی جو بعدازاں ٹھیک طریقے سے کام نہیں کررہی تھی جس پر اس نے مذکورہ دکان مالک کو شکایت کی لیکن اس نے ازالہ کرنے سے انکار کردیا جس کے باعث سائل کو ذہنی کوفت کے ساتھ ساتھ مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ بالا ہرجانے کی رقم دلوانے کا حکم دیا جائے فاضل عدالت نے شاپ مالک کوطلب کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوا جس پر گزشتہ روز عدالت نے مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -