انتقال کرنےوالے ملزم کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او کے وارنٹ گرفتاری جاری

انتقال کرنےوالے ملزم کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او کے وارنٹ ...

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید نے قتل کیس میں دوران سماعت انتقال کرنے والے ملزم محمد دین کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ کاہنہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ ڈی ایس پی کو اسے گرفتارکرکے 23ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے فاضل عدالت میں تھانہ کاہنہ پولیس نے قتل کے الزام میں ملزمان حافظ رضا اللہ اور محمد دین سمیت 6افراد کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے دوران سماعت ملزم دین محمد قضا الہی سے انتقال کر گیا جس کی وجہ سے کیس کی سماعت رک گئی عدالت نے ملزم کی موت کی تصدیق کے لیے ایس ایچ او کاہنہ کو ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش کرنے کا حکم دیا، مگر عدالت کے بار بار سمن جاری کرنے کے باوجود ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش نہ کیا گیاجس پر عدالت نے گزشتہ روز ایس ایچ او کاہنہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرکے اسے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ فاضل جج نے مذکورہ قتل کیس کے دیگر ملزمان کو بھی عدالت طلب کرلیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -