تحریک انصاف کوسیلاب متاثرین کی پروا ہ نہیں ، راشدہ یعقوب

تحریک انصاف کوسیلاب متاثرین کی پروا ہ نہیں ، راشدہ یعقوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں عجیب تماشا جاری ہے ایک طرف بریک ڈانس ہورہا ہے تو دوسری طرف بجلی کے بل جلائے جارہے ہیں،تحریک انصاف کوسیلاب متاثرین کی پرواہ نہیں ہے ،مسلم لیگ ن ان متاثرین کو مشکل میں تنہا نہیں چھوڑے گی، ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جن علاقوں خصوصاً تریموں اور جھنگ کے نواحی دیہات میں سیلابی پانی کھڑا ہے اس کے نکاس کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کرکے سفارشات پیش کی جائیں اور فوری اقدامات تجویز کئے جائیں تاکہ مستقبل میں بھی سیلاب کی صورتحال پر ان علاقوں میں پانی کھڑا نہ ہو املاک، گھروں اور فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا سروے مستند اور شفاف ہونا چاہیے اور نقصانات کے سروے کیلئے سیٹلائٹ امیج سے استفادہ کیا جائے تاکہ متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے اعداد و شمار کے درست تخمینہ جات لگانے کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔ متاثرہ علاقوں میں کسی بھی وبائی مرض کی روک تھام کیلئے تمام حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں اور جراثیم کش سپرے کیا جائے۔ متاثرہ اضلاع میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے اور خسرے کی ویکسین لگانے کے ساتھ دیگر امراض سے بچاؤ کیلئے بھی حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔