انقلاب کے بعد پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہو گی، فیاض وڑائچ

انقلاب کے بعد پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہو گی، فیاض وڑائچ

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) انقلاب کا جادو سر چڑھ کو بول رہا ہے وزیر اعظم نواز شریف،وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے دوروں،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے جلسوں میں ”گو نواز گو“ کے نعرے لگ رہے ہیں وقت کے فرعون جلد قانون کے کٹہرے اور اقتدار عوام کے ہاتھ میں ہو گا انقلاب کے بعد پسے ہوئے طبقہ کا راج ہونے سے پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہو گی ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے سیکرٹری جنرل فیاض وڑائچ نے اسلام آباد دھرنے سے لاہور کے میڈیا نمائندوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے اندر اگر رتی برابر بھی غیرت ہو تو وہ فوری استعفیٰ دے کر اپنے آپ کو قانون کے حوالے کر دیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے جلسوں میں بھی گو نواز گو کے نعرے لگ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں انقلاب بڑی تیزی سے اپنی منزل کی جانب گامزن ہے انقلاب سے عوامی راج آئے گا جس سے پاکستان میںسیاسی، معاشی، جغرافیائی، آئینی اور جمہوری ادارے مضبوط اور عوام کی عزت جان و مال کے تحفظ سے ترقی و خوشحالی کا دور دورہ ہو گا فیاض وڑائچ نے کہا کہ پاکستان کو محفوظ اور ترقی پسند بنانے کےلئے آئین سازی کی ضرورت ہے جس کے تحت کرپشن، دہشت گردی اندرونی و بیرونی حکومتوں اور اداروں سے فنڈز لینے والے سیاستدانوں کو اقتدار کے تخت کی بجائے تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -