سب انسپکٹر سمیت پولیس اہلکاروں کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج طارق افتخار نے ضمانت کے لیے آنے والے سکول ٹیچرسمیرعالم کو زبردستی اٹھا کر لے جانے کی کوشش کرنے پر تھانہ شاد باغ کے سب انسپکٹر سمیت دیگر 3پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے ایڈیشنل سیشن جج مسعود حسین کی عدالت میں سکول ٹیچرسمیرعالم نے دھوکہ دہی کے ایک مقدمے میں ضمانت کروارکھی ہے گزشتہ روز مذکورہ مقدمہ کی سماعت تھی لیکن فاضل جج کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے درخواست ضمانت میں توسیع کردی گئی اسی اثناءمیں مذکورہ ٹیچر جیسے ہی احاطہ عدالت سے باہر نکلنے لگا تو وہاں موجود سب انسپکٹر مبارک علی، کانسٹیبل سجاد ، امین اور 2نامعلوم کانسٹیبلوں نے اس کو زبردستی پکڑکر اٹھانے کی کوشش کی تاہم وکلاءکے پہنچنے پر 2نامعلوم پولیس اہلکار فرار ہوگئے جبکہ دیگر کو وکلاءنے سیشن جج کے روبرو پیش ردیا جس پر فاضل جج نے مذکورہ پولیس اہلکاروں کےخلاف مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔