چوہدری اعجاز کامران اور شوکت زمان نے قیصر ثناءاللہ کی دعوت پر ڈرامہ دیکھا

چوہدری اعجاز کامران اور شوکت زمان نے قیصر ثناءاللہ کی دعوت پر ڈرامہ دیکھا

  

لاہور(فلم رپورٹر)تماثیل تھیٹر کے روح رواں پروڈیوسر قیصر ثناءاللہ نے ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ اعلیٰ اور معیاری سٹیج ڈرامے پیش کئے ہیں میں نے معیار کے معاملہ میں کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی کبھی کروں گا۔اس سپل میں جاری سٹیج ڈرامہ”جے مینو پیار نا ملے “نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔ڈرامہ کی کامیابی کی بنیادی وجہ بہترین کامیڈی اور شاندار رقص ہیں ساجن عباس ،چاند برال،طاہر انجم اور دیگر فنکاروں نے پبلک کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ندا چوہدری پرفارمرز کی ڈانس پرفارمنس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے ردا چوہدری اور ندا چوہدری کی پرفارمنس کے دوران منچلے نوجوان بھنگڑا ڈالنا شروع کردیتے ہیں۔قیصر ثناءاللہ نے بتایا کہ میرے ساتھی پروڈیوسر سراج خان کا کہنا ہے کہ ہم لاہور میں سٹیج ڈراموں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔چوہدری اعجاز کامران اور شوکت زمان نے ڈرامہ”جے مینو پیار نا ملے “ دیکھا اور تعریف کی ہے۔مہمانوں نے ”جے مینوں پیار نا ملے “میں ندا چوہدری کی پرفارمنس کو زبردست قرار دیا۔

مزید :

کلچر -