فلم”مولا وے“کی شوٹنگ لاہور کے مختلف علاقوں میں تیزی سے جاری
لاہور(فلم رپورٹر) اقبال کشمیری کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی فلم”مولا وے“کی شوٹنگ لاہور کے مختلف علاقوں میں تیزی سے جاری ہے ۔”مولا وے“کے ڈائریکٹر آف فوٹو گرافی اقبال شاہ اور کوریو گرافر پپّو سمراٹ ہیں۔ ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور نے کہا کہ اس فلم میں میرا رول منفرد نوعیت کا ہے ۔میرے پرستاروں کو یہ کردار مدتوں یاد رہے گا۔”مولا وے“میں میرا رول پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے۔ایک سوال کے جواب میں ماہ نور نے بتایا کہ میں ان دنوں شالیمار میں جاری سُُپر ہٹ ڈرامہ”نوٹاں نوں سلام“میں پرفارم کررہی ہوں۔اس ڈرامہ میں میرا ڈانس آئٹم بہت پسند کیا جا رہا ہے۔اس ڈرامہ کے پروڈیوسر ملک طارق ہیں۔