جنید جمشید کے بعدملکو بھی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

جنید جمشید کے بعدملکو بھی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

  

لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ بھنگڑاسٹار گلوکار ملکو بھی جنید جمشیدکے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ملکو گذشتہ دنوں عمرہ کی ادائیگی کرکے واپس آئے تو انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔انہوں نے گذشتہ روز پی ٹی آئی کے لئے ایک خصوصی گیت”خان دے نعرے“ریکارڈ کروایاہے جس کی شاعری قیصر ندیم گڈونے لکھی ہے۔ملکو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسلام آباد جائیں گے جہاں پروہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کریں گے اور تحریک میں شامل ہونے کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

مزید :

کلچر -