تبدیلی نئے اور ٹیلنٹڈ فنکاروںکے ذریعے لائی جاسکتی ہے،لائبہ خان

تبدیلی نئے اور ٹیلنٹڈ فنکاروںکے ذریعے لائی جاسکتی ہے،لائبہ خان
 تبدیلی نئے اور ٹیلنٹڈ فنکاروںکے ذریعے لائی جاسکتی ہے،لائبہ خان
کیپشن: 1

  

اداکارہ و ماڈل لائبہ خان کہاہے کہ فلم انڈسٹری میں تبدیلی نئے اور ٹیلنٹڈ فنکاروںکے ذریعے لائی جاسکتی ہے ۔ایک بیان میںان کاکہناتھاکہ ملک میں موجود ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کااستعمال صحیح معنو ںمیں نہیںکیاجاتایہی وجہ ہے کہ ہمارے آرٹسٹ بھارت کارخ کرتے ہیں اوربھارت نے ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں کابھرپورفائدہ اٹھایا ہے ۔لائبہ خان کا کہناتھاکہ سینئر فنکار ایک اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ان کی راہنمائی میںنئے آرٹسٹ اپنے فن کوبہتر انداز میںاجاگرکرسکتے ہیں۔ فلمسازوں اورہدایتکاروں کوچاہیے کہ وہ میرٹ پرنئے آرٹسٹوں کوفلموں میں کاسٹ کریں تاکہ نوجوان نسل بھی پاکستانی فلموں کی جانب راغب ہواورفلم انڈسٹری ترقی کرے ۔لائبہ خان کاکہناتھاکہ ہمارے ملک میںجدید ٹیکنالوجی متعارف ہوچکی ہے اورتعلیم یافتہ تیکنیک کاراس سے مستفید ہورہے جوکہ پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے خوش آئندہے ۔آج سے الفلاح تھیٹر میں پروڈیوسر ارشد چوہدری کے ڈرامہ میں پرفارم کروںگی۔اس ڈرامہ کے لئے میں نے خصوصی ڈانس آئٹم تیار کیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ معروف فیشن ڈیزائنر سے ملبوسات تیار کروائے ہیں۔

مزید :

کلچر -