اربازخان اور کرینہ جان کی نئی پشتو فلم تکمیل کے آخری مراحل میں داخل
لاہور(فلم رپورٹر)اربازخان اور کرینہ جان کی نئی پشتو فلم تکمیل کے آکری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔عید پر عام نمائش کے لئے پیش کی جانے والی اس فلم کو حاجی نادر ڈائریکٹ کررہے ہیں جبکہ اس پروڈیوسر حاجی اشفاق ہیں۔اس فلم کے کوریوگرافر لالی ووڈ کے سینئر ڈانس ڈائریکٹر نگاہ حسین ہیں۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کرینہ جان نے بتایا کہ میں اس فلم میں ایک منفرد کردار ادا کررہی ہوں یہ کردار میرے پرستاروں کو مدتوں یاد رہے گا۔میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے میں فلم کے ساتھ ساتھ سٹیج پر بھی کام جاری رکھوں گی کیونکہ سٹیج پر پرفارم کرنے کا اپنا علیحدہ ہی مزا ہے۔