گلو کار طفیل نیازی کو مداحوں سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کے معروف گلو کار طفیل نیازی کی24 برسی آج منائے جائے گی ۔طفیل نیازی 1916 میں جالندھر میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے میلوں،ٹھیلوں میں گانا شروع کیا پھر ریڈیو پاکستان میں انہیں گانے کا موقع ملا۔26 نومبر 1464 کو جب سرکاری ٹی وی کاافتتاح ہوا تو انہوں نے اپنے گیت لائی بے قدراں نال یاری“ گا کر خوب شہرت حاصل کی ۔طفیل نیازی کو1983 میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا ۔21ستمبر 1990کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔