پاکستان مشکلات کا شکار ہے سب کو ملکر اس کی بھلائی کا سوچنا چاہیے،عذرا آفتاب

پاکستان مشکلات کا شکار ہے سب کو ملکر اس کی بھلائی کا سوچنا چاہیے،عذرا آفتاب
 پاکستان مشکلات کا شکار ہے سب کو ملکر اس کی بھلائی کا سوچنا چاہیے،عذرا آفتاب
کیپشن: 1

  

لاہور(فلم رپورٹر)آزادی اور انقلاب مارچ کی موجودہ صورتحال پر پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے فنکاروں کی اکثریت نے کہا ہے عمران خان اور طاہر القادری ملک کو پتھر کے دور لے جانا چاہتے ہیں ۔وہ یہ سب کچھ اقتدار کے لئے کررہے ہیں انہیں اس ملک اور عوام سے کوئی دلچسپی نہیں ہے جبکہ عمران خان اور طاہر القادری کے ہم خیال فنکاروں کا کہنا ہے کہ حکومت بوکھلا گئی ہے اب اس کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔ ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے ، اس کے ساتھ دھرنے اور مارچ کی سیاست کی جارہی ہے، اپنی بات منوانے کے لئے اور راستہ بھی اختیار کیا جاسکتا ہے ۔موجودہ حالات میں عوام کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔عذرا آفتاب نے کہا کہ لیڈر کبھی بھی ایسے فیصلے نہیں کرتے جو ملک اور عوام کے خلاف ہوں لیکن اپنے فائدے کے لئے عمران خان اور طاہر القادری یہ سب کچھ کررہے ہیں کیونکہ انہیں اور کچھ تو نظر نہیں آرہا۔ اداکارہ صائمہ خان اورسنہری خان نے کہا کہ عمران خان لیڈر نہیں ہیں ۔مجھے تو سمجھ نہیں آتی کہ کون لوگ ان کے ساتھ ہیں ۔ وہ مختلف نعرے لگا کر عوام کے بے وقوف بنا رہے ہیں۔پروڈیوسر ارشد چوہدری نے کہا کہ ملک میں کوئی ایسا نظر نہیں آتاجو اس کے مفاد کی بات کرے ۔اداکار کاشف محمودنے کہا مارچ کو کامیابی کی جانب جاتے ہوئے دیکھ کر سب پریشان ہورہے ہیں۔اس بات نے حکومت کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے وہ اپنی ساکھ بچانے کے لئے اب بہانے کرر ہی ہے۔اداکارہ طارق ٹیڈی نے کہا ملک میں مزید انتشار پھیلے گا۔اداکارہ و پرفارمر خوشبونے کہا کہ عمران خان کو پختہ فیصلے کرنے چاہیئں ان حالات میں عوام کے لئے ہی مسائل پیدا ہوں گے ۔گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے کہا کہ حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔

مزید :

کلچر -