پرائس مجسٹریٹوں کا گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،47چالان ،64گرفتار

پرائس مجسٹریٹوں کا گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،47چالان ،64گرفتار

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)ڈی سی او کی ہدایت پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے664دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے 47 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 45,800 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔11افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور64افراد کو گرفتار کروایا گیا جبکہ 53افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -