حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تیز رفتار ی سے کام کر رہی ہے،احمد جاوید

حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تیز رفتار ی سے کام کر رہی ہے،احمد جاوید

  

لاہور(خبرنگار)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ حکومت تیز رفتاری اور قومی جذبہ کے تحت مصیبت کی گھڑی میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو ریلیف پہنچانے میں سرگرم عمل ہے 303 ریلیف کیمپوں میں 65919 قیام متاثرین کو تینوں وقت کا کھاناباقاعدگی سے فراہم کیا جارہا ہے۔ حکومت متاثرین سیلاب اور ان کے مویشیوں کو موسمی اور دیگر بیماریوں سے بچانے کے لئے حفاظتی ٹیکے اور ویکسینیشن کا عمل متواتر جاری رکھے ہوئے ہیں اب تک 299953 افراد کو طبی سہولیات فراہم کی جا چکی ہے۔ متاثرین سیلاب نے پانی اترنے کے ساتھ ہی اپنے گھروں کو روانگی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ حکومت نے صوبے کے تمام میڈیکل کالجوں ، ٹیچنگ ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈکل سٹاف کی ٹیمیں مانیٹرنگ اور سرویلنس کے لئے سیلاب متاثرہ اضلاع میں روانہ کر دی ہیں۔ یہ ٹیمیںیونین کونسل کی سطح پر گھروں میں جا کر بیماریوں کا سروے کرنے کے علاوہ پہلے سے موجود میڈیکل ٹیموں کی کارکردگی بھی چیک کرے گی انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ اضلاع میں ہونے والے نقصانات بارے رپورٹ تیار کی جارہی ہے تاکہ انسانی جان ومال ،فصلوں اور دیگر آبی گزرگاہوں کو پہنچنے والے نقصانات بارے رپورٹ کو حتمی شکل دے کر متاثرین کی مالی امداد کا عمل شروع کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں سے پانی کے نکاسی کا عمل متواتر جاری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -