عیدالاضحٰی میں دو ہفتے رہ گئے،ضلعی انتظامیہ بکر منڈیاں لگانے میں ناکام ،بیو پاری پریشان

عیدالاضحٰی میں دو ہفتے رہ گئے،ضلعی انتظامیہ بکر منڈیاں لگانے میں ناکام ،بیو ...

  

لاہور(اسد اقبال ) عید الا ضحی میں دو ہفتے با قی رہ جا نے کے با و جو د ضلعی حکو مت قر بانی کے جانوروں کے لیے مویشی منڈیاں لگانے میں کا میا ب نہیں ہو سکی جس سے ملک بھر سے آنے والے بیو پاریو ں میں تشو یش کی لہردوڑ گئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی حکو مت اور اس کے ما تحت ٹاؤ نز انتظا میہ پنجاب حکو مت کی ہدایت پر ڈینگی مہم اور سیلاب ایشو ز پر اپنی تمام تر توانائیاں استعمال کر رہے ہیں جس کے پیش نظر صو بائی دارالحکو مت میں کئی ایک مسائل پر تو جہ نہیں دی جارہی پاکستان رپورٹ کے مطا بق عید قر بان قریب آنے کے باوجود ضلعی حکو مت شہر میں قائم کیے جانے والے آٹھ پوائنٹس کو عملی جامہ نہ پہنا سکی اور اس وقت ملک کے کئی شہروں سے آنے والے بیو پاری اپنے چھو ٹے و بڑے جانور کھلے آسماں تلے بغیر بنیادی سہو لیات پر یشان حال ہیں رپورٹ کے مطا بق اس وقت لاہور کی سب سے بڑ ی مو یشی منڈی شاہ پور کا نجراں میں بیو پاری سینکڑوں چھو ٹے و بڑے جانوروں کے ساتھ پہنچ چکے ہیں جہاں پر ضلعی حکو مت اور ہارس مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے نہ تو جانوروں کے لیے کھر لیو ں ، پانی ، بجلی ،کیمپ و دیگر کا انتظام کیا گیا ہے اور نہ ہی محکمہ لا ئیو سٹا ک کی جانب سے ویٹرنری کیمپ سمیت سٹاف کا بندو بست ہوا ہے جس سے بیو پاریو ں کو سخت مشکلا ت کا سامنا ہے دوسر ی جانب کئی ایک بیو پاری مو یشی منڈی میں سہو لیات کے فقدان کے باعث شہر کی شاہراہو ں ، بازاروں اور گلی محلو ں میں قر بانی کے جانور فروخت کر رہے ہیں جس سے نہ صر ف گند گی بلکہ ٹر یفک مسائل بھی سامنے آ رہے ہیں انجمن بیو پاریا ں کے رہنماء حاجی اسما عیل نے \" پا کستان \" سے خصو صی بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ جانوروں کی خر ید وفروخت کے لیے ضلعی حکو مت کی جانب سے تاحال کو ئی بندوبست نہیں کیا گیا جس سے کئی ایک مسائل بیو پاریو ں کو در پیش ہیں انھو ں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سیلا ب کے باعث ہزاروں چھو ٹے و بڑے جانور پانی کی نظر ہوئے ہیں جبکہ سیلا ب شد ہ علا قو ں سے بیو پاری اپنا مال شہروں کی جانب نہ لا پا رہے ہیں جس سے اس بات کا اند یشہ ہے کہ سپلا ئی میں کمی کے با عث گزشتہ سال کی نسبت جانوروں کی قیمتو ں میں 40فیصد تک اضا فہ ہو گا کیو نکہ ابھی بھی شاہراہو ں پر فروخت کیے جانے والے جانور وں کی قیمتیں بیو پاری کئی گنا اضا فے کے ساتھ ڈیمانڈز کر رہے ہیں جس سے شہریو ں میں بھی تشو یش کی لہر دوڑ رہی ہے ۔ضلعی انتظامیہ لاہورکاکہنا ہے کہ عیدا لاضحی \"بکرا عید\"کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دیکر لاہور کے6 مقامات پر قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کے سیل پوائنٹ قائم کر کے ان کو فنکشنل کر دیا ہے اس ضمن میں ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے بتایا کہ علا مہ اقبال ٹا ؤن میں بکر منڈی شاہ پور کانجراں ملتان روڈ،واہگہ ٹا ؤن میں بسم اللہ ہا ؤسنگ سکیم جی ٹی روڈ،نشتر ٹا ؤن میں کاہنہ کا چھا منڈی مین فیروز پور روڈ،گلبرگ ٹا ؤن میں بینکرز سوسائٹی نزد کما ہاں،داتا گنج بخش ٹا ؤن سگیاں پل بلا ل ٹاؤن اور راوی ٹا ؤن میں سگیاں پل بالمقابل بلال ٹا ؤن جنت روڈ پر قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹ قائم کر دئیے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مندرجہ بالا قائم کر دہ سیل پوائنٹ کے علا وہ کوئی اور سیل پوائنٹ نہ ہے اور غیر قانونی طور پر شہر میں جانوروں کی فروخت پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -