جماعت اسلامی آج تبلیغی مہم کے تحت شہر بھر میں دعوتی کیمپ لگائے گی

جماعت اسلامی آج تبلیغی مہم کے تحت شہر بھر میں دعوتی کیمپ لگائے گی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہورمیاں مقصود احمدنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی لاہور نے ضلعی شوریٰ کے فیصلے کے مطابق پورے لاہور میں دعوتی وتبلیغی مہم کے سلسلہ میں 25سے زائد مقامات جن میں شاہدرہ،بادامی باغ، شاد باغ،باغ بان پورہ،اسلام پورہ،جلوموڑ،مصری شاہ، گڑھی شاہو، صدر کینٹ، ٹاﺅن شپ، گرین ٹاﺅن،فیصل ٹاﺅن، گلبرگ،اقبال ٹاﺅن،اچھرہ،گلشن راوی،سبزہ زار، اعوان ٹاﺅن،مصطفی ٹاﺅن منصورہ، جوہر ٹاﺅن ، واپڈا ٹاﺅن ،چونگی امرسدھو،چوہنگ میں21 ستمبر بروز اتوار کو دعوتی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ان کیمپوں کا دورانیہ صبح 9بجے سے رات 8بجے تک ہوگا جماعت اسلامی لاہورکے کارکنان ڈور ٹو ڈور جاکردعوتی وفود کے ذریعے عوام الناس کو دعوت الی اللہ کی طرف بلائیں گے اور اس بھولے سبق کو یادکروانے کی کوشش کریں گے جوکسی دور میں ہمارا طرہ امتیاز ہوتا تھا آج انفرادی واجتماعی سطح پر ہم اس عظیم مقصد کو بھول چکے ہیں اور اس عظیم کام کو سرانجام دینے کے لیے اللہ تعالیٰ نے ایک لاکھ چوبیس ہزار اپنے پیغمبر اور رسل بھیجے انھوں نے کہا کہ دعوت وتبلیغ کا صرف یہی فائدہ نہیں ہے کہ آدمی دوسروں کی اصلاح کا فریضہ سرانجام دیتا ہے بلکہ اس کا فائدہ آدمی کی اپنی اصلاح بھی ساتھ ساتھ ہوتی ہے مولانا مودودیؒ کے الفاظ میں جو شخص کسی چیز کو حق مان کر اپنی جگہ بیٹھا رہ جاتا ہے وہ صرف اپنی زندگی کو اس کے مطابق ڈھالنے پر قانع ہوجاتا ہے اس کی مثال اس شخص کی سی ہے جو ایک سرمایہ لے کر گھر بیٹھ جائے اوراسی پر گذر بسر کرتا رہے ایسے شخص کا سرمایہ صرف یہی نہیں کہ بڑھتا نہیں ہے بلکہ کام میں نہ لگنے کی وجہ سے الٹا گھٹتا چلا جاتا ہے یہاں تک کہ ایک وقت ایسا بھی آجاتا ہے کہ اس میں کچھ بھی باقی نہیں رہتا ۔

مزید براں کارکنان سیلاب سے متاثر ہونے والے اپنے بہن بھائیوں کے لیے فنڈ اور دیگر امدادی اشیاءبھی اکٹھا کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -