بلاول بھٹوزرداری کی طرح سب کو سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہیے،میاں ایوب

بلاول بھٹوزرداری کی طرح سب کو سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہیے،میاں ایوب

  


لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرح ملک کے ہرشہری کو سیلاب متاثرین کی مدد اور امدادی کارروائیوں میں اپنی اپنی سطح پر حصہ لینا ہو گا اور سیلاب زدگان کی امداد کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرنا ہو گا اور خود کو سیاسی معاملات میں الجھا کر اپنی تمام تر توانائیوں کو سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے خرچ کرنا ہو گا ہماریچیئرمین نے سب سے اپیل کی ہے کہ موجودہ وقت سیاست کرنے کا نہیں بلکہ سیلاب زدگان کی مدد کرنے کا ہے

سیاست بعد میں بھی کی جا سکتی ہے میاں محمد ایوب نے مزید کہا کہ دوسری جانب عوام منہ زورمہنگائی ، مخدوش امن امان کی صورتحال سے بھی بے حد پریشان ہیں اوران وجوہات کی وجہ سے حکومت پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار بھی کررہے ہیں دھرنوں سے ملکی معیشت سکڑ کررہ گئی ہے ملک کے اندر غریب اور متوسط طبقہ کی آمد نی میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے اور غربت کی شرح میں اضافہ ہوتا جارہاہے اور غریب افراد کی تعداد ساڑھے چھ کروڑ کے لگ بھگ ہے جو ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -