موجودہ حالات سیاست کی بجائے خدمت کا تقاضہ کر رہے ہیں،ثمینہ گھرکی

موجودہ حالات سیاست کی بجائے خدمت کا تقاضہ کر رہے ہیں،ثمینہ گھرکی

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات اس بات کا تقاضہ کررہے ہیں کہ سیاست کرنے کی بجائے دکھی انسانیت کی خدمت کی جائے اور سیاسی و نظرےاتی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر صرف اور صرف سیلاب ذدگان کی مدد کی جائے جو ہمارا قومی اوردینی فرض ہے انسانیت کی خدمت ہی عین عبادت بھی ہے اور سیاست بھی ہے سب کو ےہ عزم کرنا ہو گا کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحال تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور اس نیک مقصد کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو بھی اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اس صورت حال میںدھرنے کی سیاست مناسب نہیں ہے   دھرنے میں شامل دونوں جماعتوں کے کارکنان کو بھی سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔ثمینہ خالد گھرکی نے مزیدکہا کہ جس طرح کے جوش اور جذبے سے پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری تمام پروٹوکول کو ایک طرف رکھ کرگہرے پانی میں چل کر سیلاب زدگان میں امداد تقسیم کرکے آئے ہیں اسی طرح سے باقی جماعتوں کے قائدین اور کارکنان کو بھی سیلاب زدگان کی امداد کرنا ہو گی انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی ملک کے لیے بہت بڑا نقصان ہے مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -