لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا انسداد ڈینگی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا انسداد ڈینگی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی ) خالد مجید کی زیرِ صدارت انسدادِ ڈینگی انتظامات کا جائزہ لینے کے لےے ہنگامی میٹنگ ہوئی جس میں سینئر منیجر آپریشنز سہیل انور ملک ، فیلڈ منیجرز، اسسٹنٹ منیجرز اور زونل افسران کے علاوہ منیجر آپریشنز البیراک ناصرہ اور پروجیکٹ منیجر اوزپاک عصمت سیوک نے شرکت کی فیلڈ افسران نے اپنے متعلقہ علاقوں میں ڈینگی لاروا کی افزائش کی روک تھام و خاتمے کے لےے جاری کھلے پلاٹوں کی دن رات صفائی پر تفصیلاً رپورٹس پیش کیں ایم ڈی خالد مجید نے سینئر و فیلڈ افسران کو ٹاﺅنوں کی سطح پر ہر صورت صفائی کے عمل کو باقاعدگی سے یقینی بنانے کی ہدایت دی انہوں نے غلط بیانی کرنے اور ناقص کارکردگی پر زونل افسر شیخ افضل کو معطل کر دیا اور متعدد افسران کو سخت سرزنش کی ترجمان کے مطابق ایم ڈی خالد مجید نے سختی سے تنبیہ کی ہے کہ شہر میں کسی جگہ کسی صورت بھی کھلے پلاٹوں میں کوڑاکرکٹ نظر نہ آئے اور پلاٹوں کی صفائی کے لےے مینوئل و میکینکل تمام طریقہ ءصفائی اختیار کئے جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -