الزامات لگانے والوں کی دھرنا سیاست دم توڑ چکی ہے،روحیل اصغر

الزامات لگانے والوں کی دھرنا سیاست دم توڑ چکی ہے،روحیل اصغر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار ) ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع الحاج شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ الزام تراشی کے ہر روز نئے ریکارڈ قائم کرنے والوں کی دھرنا سےاست دم توڑ چکی ہے۔ دھرنوں نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران سوائے ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے اور غےر ملکی سربراہان کے مفید دورے ملتوی کرانے کے اور کچھ نہیں کیا، جو ں جوں وقت گزرتا جا رہا ہے ، عوام کی دھرنوں سے اکتاہٹ اور بےزاری بڑھتی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا بہت جلد دھرنوں کا دھڑن تختہ ہو جائے گا۔